ڈسکہ میں رینجرزکوتعینات کرنے کافیصلہ ہوگیا

0
37

اسلام آباد :ڈسکہ میں رینجرزکوتعینات کرنے کافیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے باعث ڈسکہ ضمنی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز کے ذریعے امن وامان یقینی بنایا جائےگا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے تھے اور پھر مسلم لیگ ن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply