سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے پر غور شروع کردیا،

ادھر اس حوالے سے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، زمین کو ملکی وسائل کے تناسب سے دیگر مراعات بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت ایمپلائز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے سے متعلق مذاکرات کیے گئے۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کررہا ہے، وسائل میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے تمام سہولتیں دیں گے۔

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضرور کریں گے۔پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہ کیلئے قائم کیا ہے، ملازمین کو ملکی وسائل کے تناسب سے دیگر مراعات بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے، تنخواہوں میں تضادات ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ملک بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں 10 فروری کو بروز بدھ کو دوبارہ احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے

Comments are closed.