مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزاد ہوگا، محمد ثروت اعجاز کا کشمیر ریلی سے خطاب

0
31

پاکستان سنی تحریک کی تاجدار صداقت ویکجہتی کشمیر ریلی سے ثروت اعجاز قادری،پیر سید مظفر شاہ،علامہ اشرف گورمانی،ودیگر کا خطاب
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج پورے ملک نے یوم صدیق اکبر اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی سے واضع کردیا کہ ہم ایک ہیں
ملک میں فرقہ واریت کی طرح سیاسی واریت کو بھی ختم کرنا ہوگا – مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزادہوگا، پاکستانی حکومت آزادیئ کشمیر کیلئے اعلان جہادکرے-پیر سید مظفر حسین نے کہا کہ ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کے خاتمہ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات کو سرکاری سطح پر عام کیاجائے-

کراچی میں پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر 5فروری کو یوم تاجدارِ صداقت ویکجہتی کشمیر منایاگیا اور ملک گیرریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسزمنعقد کی گئیں، کراچی میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین،علامہ اشرف گورمانی علماء ومشائخ اور ثناخواں کی زیرقیادت نمائش چورنگی تا جامع کلاتھ مزارقطب عالم شاہ بخاریؒ تک عظیم الشان تاجدارِ صداقت و یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں علماء ومشائخ،تاجربرادری، سیاسی ومذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہناتھاکہ حکومت خلفاء راشدین کے ایام کو سرکاری طور منائے عام طعطیل کا اعلان کرئے، حضرت سیدنا صدیق اکبر تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوتؐ کے پہلے عظیم مجاہدہیں، سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کیں- حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ روضہ رسول ﷺ میں آج بھی حضور نبی کریم ﷺ کے پہلومیں آرام فرمارہے ہیں وہ ایسامقدس مقام ہے جہاں پر صبح شام سترستر ہزارفرشتے آتے ہیں اور درود سلام پیش کرتے ہیں، حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں گستاخی سنگین ترین جرم ہے،حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوجانب داری کا طرز عمل ترک کر کے قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنانا چاہیے، اُمت میں فرقہ وارانہ انتشارکا سبب بننے والوں کا محاسبہ کرنا حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہے،پاکستان کو عراق اورشام بنانے کی سازشیں ناکام بنائیں گے،کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزادہوگا-

پاکستانی حکومت آزادیئ کشمیر کیلئے اعلان جہادکرے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑے گی، عالمی قوتوں کو کشمیر پر بند ر بانٹ نہیں کرنے دیں گے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اہل کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،محمدثروت اعجاز قادری نے عالمی برادری کو خبردار کیاہے کہ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوادنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے اور اگر اسے لاکھوں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوں گے،مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے مسئلے کے حل کے لیے تو اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں حرکت میں آجاتی ہیں لیکن کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالی اوربھارت کے غیر آئینی ہتھکنڈے اور ظلم و ستم پر کوئی حرکت میں نہیں آتا،دنیا مسئلہ کی اہمیت و نزاکت کو سمجھتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے، کشمیر کے حالات ایک متفقہ قومی لائحہ عمل کے متقاضی ہیں، بدقسمتی سے حکومت نے وہ اقدامات نہیں اٹھائے جو اسے اٹھانے چاہئیں تھے، ہمیں دنیا بھر کے فورمز پر کشمیر کی بات کرنی چاہیے،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک جوائنٹ پولیٹیکل ٹاسک فورس تشکیل دی جائے،پاکستانی حکومت نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر مقرر کرے، کشمیر کی آزادی کے لیے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے،بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے سے نہیں روک سکتا-

اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا، مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن کر رہے گا، اس موقع پر پیر سید مظفر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا ابو بکرؓ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں،جناب نبی کریم ﷺ کے ارشاد مبارک کی روشنی میں تما م کے تمام صحابہ کرامؓ ستاروں کی ماند اور جنتی ہیں،تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم کیلئے عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کے خاتمہ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات کو سرکاری سطح پر عام کیاجائے،اس موقع پر علامہ اشرف گورمانی،علامہ طارق شہزاد المدنی،علامہ عنصر قادری،علامہ محمو د قادری علامہ ذیشان مدنی،علامہ نثار علی اجاگر،،مولانا قاسم جلالی۔سید جنید باپو،اسعد باپو جنیدی،اے این آئی کے سلیم عطاری،عاطف حنیف بلو ثناء خواں حافظ طاہری قادری،محمد ساجد قادری،ودیگر نے بھی خطاب کیا،اور سیدنا صدیق اکبر کی شان میں منقبت اور کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے ترانہ بھی پڑھا۔#

Leave a reply