پی ٹی آئی والے ہی پی ٹی آئی کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑنے لگے

لاہور:پی ٹی آئی والے ہی پی ٹی آئی کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑنے لگے،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کواس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہےلیکن اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی کے اندرسے ایک مزاحمت کا بہت زیادہ سامنا ہے

اس حوالے سے سوشل میڈیا پرمختلف قسم کے تبصرے اورتجزیئے جاری ہیں ،خالد منیر کہتے ہیں کہ میں حیران ہوں کہ ان کو یہ ہی نہیں پتہ کہ معاملات کوکس طرح پیش کیا جاتا ہے

وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھ کرحیران ہیں‌کہ اعظم سواتی نے شیخ رشید سے وزارت لے کررپورٹ پیش کی کہ ریلوے کی حالت بہت خراب ہے

ایسے ہی شبلی فراز نے فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کراس کی کارکردگی پیش کی تووہ کہنے لگے کہ حالت اچھی نہیں ہے

خالد منیر کہتے ہیں کہ اگریہ حال ہے کہ یہ ایک دوسرے کوکورہی نہیں دے سکتے اوربڑی جلدی سے سالوں کی خامیاں منٹوں اپنے ہی ساتھیوں‌پرپیش کرکے اپنی کارکردگی کوثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں توپھران کا اللہ ہی حافظ ہے

Comments are closed.