اتحاد ٹائون انویسٹی گیشن پولیس کا شادی شدہ خاتون کو بازیاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرنے کا دعوی
اتحاد ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے شادی شدہ خاتون کو بازیاب کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتارکرنے کا دعوی کیاہے۔تفتیشی افسر شوکت اعوان کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی وجیہہ کے شوہر نے اغوا کا مقدمہ درج کر ایا تھا پولیس نے شاہ فیصل سے وجیہہ کو بازیاب کرالیاہے۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وجیہہ ملزم مظہر شاہ کے گھر میں اس کی بیٹی کی حیثیت میں رہے رہی تھی،خاتون کی پانچ سال قبل گل ولی سے شادی ہوئی تھی،خاتون بے اولاد تھی جس کے باعث ساس طعنے دیتی تھی،خاتون طعنوں سے تنگ آکر شاہ فیصل کالونی میں مظہرشاہ کے گھر چلی گئی تھی، مظہر شاہ کے گھر رو رو کر پناہ کی التجاء کی جس پر مظہر شاہ نے اسے اپنی بیٹی بنا کر پنا ہ دیدی تھی ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔