پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی وکٹری اسپیچ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔پی ٹی ائی کے رہنما حماد اظہر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر میں آپ سے خطاب کریں گے.
I want to first thank our PTI workers & voters of Punjab for defeating not just PMLN candidates but the entire state machinery, esp harassment by police, & a totally biased ECP. Thank you to all our Allies, PMLQ, MWM & Sunni Ittehad Council. pic.twitter.com/TgFqQ7EDj0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے اتحادیوں پی ایمایل کیو،ایم ڈبلیو ایم، اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کیا ،اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میں سب سے پہلے اپنے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نا صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ ریاستی مشینری اور خاص طورپر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور جانبدار الیکشن کمشن کو بھی شکست دی،عمران خان نے اپنے ٹویتر پر پوستر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ بس نام رہے گا اللہ کا.
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئر رہنماؤں سے وکٹری اسپیچ پر مشاورت کی۔ عمران خان خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، عمران خان ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔ پی پی 217 میں صاحبزادے زین قریشی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف 11 جماعتوں کا اتحاد بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کے لیے چن چن کر افسران تعینات کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام جب فیصلہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹہر سکتی۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ پی پی پہلے عوام کی طاقت کی قائل تھی لیکن اب اس نے نظریہ ضرورت اپنا لیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے والد آصف علی زرداری نے اپنی سیاست کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ دفن کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھیک مانگ رہی ہے جبکہ عمران خان ان سب کے لیے اکیلا ہی کافی ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا جو تقریبا 42 فیصد تھا۔
زین قریشی نے کہا کہ حکومت اور ان کے اہلکاروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں، علی حیدر گیلانی سیکیورٹی پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیوثبوت کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔