اتحادی جماعتوں کے تحفظات، حکومتی کمیٹی کی آج بھی ہو گی ملاقات

0
42

اتحادی جماعتوں کے تحفظات، حکومتی کمیٹی کی آج بھی ہو گی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں سے حکومتی کمیٹی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج حکومتی اتحادی کمیٹی بی این پی کے وفد سے ملاقات کرے گی.

اتحادی جماعتوں کے تحفظات کے معاملے پر حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔حکومتی اور بی این پی مینگل کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام 4 بجے ہو گی۔حکومتی وفد کی سربراہی جہانگیر ترین جبکہ بی این پی مینگل کے وفد کی سربراہی سردار اختر مینگل کریں گے۔

ملاقات میں بی این پی مینگل اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے گی، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے

حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں اس سلسلہ میں حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی وفد میں خالد مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیا۔

حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آ رہےہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی. خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسد عمر نے دو روز قبل کراچی میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اب جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا گیا ہےکہ وہ اتحادی جماعتوں کو منائیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے

Leave a reply