اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور زیر غور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کے مسائل سنیں گے، اتحادی جماعتوں کے اراکین کو اجلاس کی دعوت دے دی گئی ہے، اجلاس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے،

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کے اراکین کی بھی شرکت متوقع ہے، اجلا س میں مسلم لیگ ق، ایم کیوایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین شرکت کریں گے.

Shares: