اورنج لائن منصوبے کی تاخیر،اضافی معاوضے کے مطالبے کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبے کی تاخیر پر حبیب کنسٹریکشن کمپنی کا 1 ارب 98 کروڑ اضافی معاوضے کا مطالبہ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کا ثالثی سے تنازعہ کے حل کے فیصلے کے خلاف ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی
جسٹس عابد حسین نے ایل ڈی اے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے گیارہ تاریخی مقامات پر اورنج لائن کا 22 ماہ رکا رہا۔ حبیب کنسٹریکشن سروسز نے نقصان کی مد میں 1 ارب 98 کروڑ زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، منصوبہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے روکا۔ جب کوئی تنازعہ ہی نہیں ہے تو معاملہ ثالثی کے ذریعے حل کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان تنازعہ واضح ہے۔ یہ دیکھنا ثالث کا کام ہے کہ حبیب کنسٹریکشن کا زائد رقم کا مطالبہ قانون کے مطابق ہے یہ نہیں۔ صرف ایل ڈی اے کے نہ ماننے سے تنازعہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار