اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہئے،عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی اور سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی ،سینئر صحافی حامد میر عدالت میں پیش، بطور عدالتی معاون رپورٹ بھی جمع کرا دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا تمام عدالتی معاونین نے رپورٹ جمع کرا دی ہے؟ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے،عدالتی معاون فریحہ عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن تک جتنی رسائی ہو گی اتنا ہی معاشرہ بھی بہتر ہو گا، آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو تین چار چیزیں اہم ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہئے، اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہو گا تو کچھ نہیں ہو گا اس لیے معلومات تک رسائی ضروری ہے،کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی
قبل ازیں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی پیمرا کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی پی بی اے نے پیمرا کو اینالاگ سسٹم کی استعداد سے زیادہ ٹی وی لائسنس جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کر رکھی ہے .پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی ایڈوکیٹ پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے التوا کی درخواست کی فیصل صدیقی کے معاون کی التوا کی استدعا منظورکر لی گئی ،عدالت نے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کر دی.
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت
سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف حکومت سے جواب طلب
حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظر ثانی کرنے پر تیار،عدالت کو بتا دیا








