سابق وفاقی وزیر ،ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ آج الیکشن کروا لیں عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے
مونس الہیٰ نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ق لیگ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،شریف برادران کرپشن میں پھنسے ہوں تو فرش پر، باہر ہوں تو عرش پر ہوتے ہیں ووٹ کو عزت دو تو دوسری طرف باقی ووٹ کس کے ہیں،پرویز مشرف نے پرویز الہٰی کو کہا کہ شریفوں کی شوگر ملیں چل رہی ہیں،جب بھی شریف خاندان حکومت میں آیا ہمارے خلاف کیسز بنانا شروع کر دیتے ہیں،دوبارہ اگر اقتدار میں آئے تو پھر سے پرانی حرکتیں کریں گے،
مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے ہمارے غیر معمولی تعلقات ہیں اور رہیں گے،علیم خان نے کہا نیب کیسز تھے،اب بچوں کی طرح رونا چھوڑ دیں نیب کیس ہم پر بھی تھے، کیسز لڑے اور عدالتوں سے بری ہوئے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی عمران خان نے نہیں کی،جہانگیر ترین کےساتھ جنہوں نے زیادتی کی وہ اب پارٹی میں نہیں ہیں،چودھری سرور بڑے ہیں اور ان سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور کیا جارہا ہے متحدہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کے انتظار کی بجائے سڑکوں پر آنے پر مشاورت کی ہے مشاورت میں آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنما شامل تھے سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحلہ وار حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی تجویز دی ہے
آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر عوامی احتجاج کیا جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں عوام کو اسلام آباد اکٹھا کیا جائے، سابق صدر کی تجاویز پر متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا موجوہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ اپوزیشن نے گرینڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو رواں ہفتے ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز
پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے،بلاول
عمران خان کی آئین شکنی،مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان