جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم
جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم
سیکٹر ای الیون میں جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روکنے کی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روک دیا ،عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی معاونین بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے معاونین سے استفسارکیا کہ آپ گئے وہاں پر، آپ نے کوئی رپورٹ جمع کرائی ؟ عدالتی احکامات پر تین رکنی عدالتی معاونین نے جھگیوں میں رہنے والوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کرائی
سی ڈی اے کی جانب سے وکیل حافظ عرفات اور متعلقہ افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے صرف نوٹس جاری کیا ابھی کوئی آپریشن کیا نہیں،عدالت نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والوں نے تو ابھی صرف وقت مانگا ہے، یہ این ایل سی کی فیکٹری وہاں کیسے بنی ؟ یہ ایکوائرڈ لینڈ ہے ؟ کیا آپ سے اجازت لے کر انہوں نے اتنی بڑی کمپنی بنائی ہے؟ کیا ان کے لئے کوئی قانون نہیں ؟ جسکی مرضی ہے وہ کہیں پر بھی فیکٹری لگالیں یا کچھ بھی کرلیں، آپ گرین بیلٹ ڈیولپ کرنا چاہتے ہیں، اتنی بڑی فیکٹری بنی آپ کو وہ نظر نہیں آتی اور یہ جھگیاں اپکو نظر آئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سی ڈی اےکو ہدایت کی کہ این ایل سی کی فیکٹری اگر غیر قانونی ہے تو جاکر گرا دے،جھگیوں میں رہنے والے آپ سے صرف وقت مانگتے ہیں، اتنی بڑی غیر قانونی فیکٹری بنی ہے اپکو آگر وہ نظر نہیں آئی، آپ کو بیچارے جھگیوں والے نظر آئے، جب تک اس فیکٹری کو نہیں گراتے آپ جھگیوں والوں کو ہاتھ نہیں لگائیں، اگر فیکٹری غیر قانونی ہے تو پہلے اس کو گرائے اور ان کے خلاف کاروائی کرے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،عدالت معاونین کا شکر گزار ہیں، کہ انہوں یہ اہم بات عدالت کی علم میں لائی، اگر وہ فیکٹری غیر قانونی ہے تو گرائے اور اگر قانونی ہے تو عدالت کو بتائے،
عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، وکیل سی ڈی اے حافظ عرفات نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ، قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے،عدالت نے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں گے کہ یہ فیکٹری کیوں نہیں ہٹنی چاہیے اور جھگیوں والوں کو کیوں ہٹنا چاہیے، آپ نے کیس قانون کے تحت این ایل سی فیکٹری کو این او سی دی ہے؟ عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی
قبل ازیں احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت اسلا م آباد میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التو ہے،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تمام پراسیکیوٹرز کو خط لکھا تھا ،جج اعظم خان نے کہا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو اس پر خط بھی لکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو ہدایت جاری کرے گا اس پر عمل کرینگے، یہ خط براہ راست عدالت نے چیئرمین نیب کو لکھا اس خط کا وہ ہی جواب دینگے،جج اعظم خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کب سماعت ہونی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس میں چار ہفتے کا وقت دیا ہے،
قبل ازیں آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی،آصف زرداری کے وکیل ، نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی،نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے
@MumtaazAwan
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری