کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

0
45

کورونا کا خوف، چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ کر دیئے گئے۔

باغی ٹی وی : چینی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں، زی جیانگ یعنی ملک کے مشرقی ساحل پر واقع ایک بڑے صنعتی اور برآمدی مرکزمیں چین کے مقامی طور پر 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس متاثرین کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 5 لاکھ 40 ہزار لوگوں کو قرنطینہ کیا ہے صوبے میں مسائل اس وقت سامنے آئے جب چینی میڈیا نے تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون قسم کے پہلے کیس کی شناخت کی خبر شائع کی، جس کے بعد صوبے میں اومی کرون سے بچاؤ کے لیے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت

میڈیا کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص 9 دسمبر کو بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے صوبے کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ہانگژو میں کئی کمپنیوں نے بھی بیانات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پروڈکشن کا کام معطل کر دیا ہے فلائٹ ٹریکر ویری فلائٹ کے ڈیٹا کے مطابق ہانگزو کی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں-

برطانیہ میں حالات کنٹرول سے باہر: اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے…

واضح رہے کہ برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد مریض اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے پیر کے روز اومی کرون سے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی جانسن نے نامہ نگاروں کو بتایا، "افسوس کی بات ہے کہ اب کم از کم ایک مریض کی اومی کرون کے ساتھ موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

لندن : جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر کا خطرہ،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،کرونا کی اس نئی قسم سے ویکسین سے بھی محفوظ رہنا مشکل ہے، برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد کرونا الرٹ لیول دوسری بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا ہے-

اومی کرون کیسز، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی وج سے پہلے ہی ہسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں اور اب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ نئے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے-

بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

Leave a reply