کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، حمزہ شہباز

0
40

پاکستان دنیا میں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہے ؟ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہو چکے ہیں تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟ پاکستان دنیا میں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہےَ پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ، اسے تبدیلی کہیں؟ پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے ؟پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟ بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں ؟ تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھا دیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟ 71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟

دوسری جانب گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد بحران پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے۔ کھاد کی ایک ایک بوری کے لئے کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے سب کو پتا ہے۔ رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا۔ ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔ یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

قبل ازیں نئے چئیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی،اسٹیئرنگ کمیٹی کے ورچول اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں نئے چئیرمین نیب کے نام پر مشاورت کرے گی،اپوزیشن جماعتیں مشاورت کے بعد مختلف ناموں کو فہرست مرتب کرے گی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی فہرست کی حتمی منظوری اپوزیشن لیڈر دیں گے، اپوزیشن لیڈر ناموں کی نظرثانی کے بعد نام ایوان صدر کو بھیجیں گے، ایوان صدر نئے چئیرمین نیب کے نام پر اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کرے گی

@MumtaazAwan

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کیوں دی؟ ن لیگ کا بڑا دعویٰ

Leave a reply