شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

0
43
شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے 13 ماہ بعد منی لانڈرنگ کا ٹرائل جوائن کر لیا ،نصرت شہباز کی جانب سے چودھری نواز ایڈوکیٹ پلیڈر مقررکر دیئے گئے ہیں احتساب عدالت نے نصرت شہباز کے پلیڈر کو ریفرنس کی کاپی فراہم کر دی نصرت شہباز بذریعہ پلیڈر آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے عدالت طلب کر لی گئی ہیں،یکم اکتوبر کو نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی احتساب عدالت لاہور میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

گزشتہ ایک سماعت پر نصرت شہباز کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ پر دلائل دئیے تھے انہوں نے موقف اپنایا کہ نصرت شہباز چھیاسٹھ سال کی ہیں اور مختلف امراض میں مبتلا ہیں ،عدالت میں تمام قانونی طریقہ کار اختیار کر کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔نصرت شہباز جس وقت ملک سے باہر گئیںاس وقت ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا ۔ان کے چار میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیے گے ہیں ۔ نصرت شہباز اپنے جوتوں کے تسمے تک بند نہیں کر سکتیں اوربغیر سہارے دو قدم نہیں چل سکتیں ،اس وقت نصرت شہباز گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتیں ۔

قبل ازیں ایک سماعت کا احتساب عدالت لاہور نے شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا عدالت نے نصرت شہباز، سلمان شہباز، ہارون یوسف سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کر دیں  شہباز شریف کی اہلیہ اور سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے، ڈی جی نیب لاہور کی جائیدادوں کی تفصیلات کی رپورٹ 382 صفحات پر مشتمل ہے عدالت ڈی جی نیب کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے ،عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی رپورٹ کو فائل کے ساتھ لف کردیا نیب نے عدالتی حکم پر نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادوں کو قرق کیا

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

Leave a reply