سندھ حکومت نے صوبے بھر میں قائم صنعتوں کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا

0
43

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے رہائشی علاقوں میں قائم صنعتوں کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کے مطابق سندھ بھر کے تمام (ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ) ضلعی سیپا دفاتر سروے کرکے رپورٹ دیں۔

پتہ چلایا جائے گا حفاظتی اقدامات کے بغیر ایسی صنعتیں کس کی منظوری سے کام کر رہی ہیں۔

سروسے میں غیرقانونی چلنے والی صنعتوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا جبکہ کام میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صنعتوں میں آگ لگنے سے انسانی جانوں، املاک اور ماحول کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق سروے کے بعدغیرقانونی صنعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غيرقانونی صنعتوں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کروایا جائے گا۔

اسماعیل راہو کے مطابق صوبے بھر کے ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ تمام ریسٹورنٹس کی عمومی صفائی اور اندرونی ماحول کی بھی چیکنگ کی جائے۔

ڈی جی سیپا نعیم مغل نے مذکورہ صنعتوں کے سروے کے لیے تمام ضلعی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Leave a reply