جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

0
32

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو عدالت پہنچا دیاگیا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کا حکم دے دیا

عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ شہباز شریف کے وکیل کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ امجد پرویز راستے میں ہیں،پہنچ جائیں گے، شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اجازت ہو تو ہیلتھ ایشوز سے متعلق آگاہ کر دوں،میں کینسر کا مریض ہوں، کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ روز ڈاکٹر آیا، مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،گزشتہ روز صرف سپائن کے ایکسپرٹ آئے، مجھےصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،میرے ساتھ ایسا کسی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، معدے اور کینسر کے حوالے سے چیک اپ نہیں ہو رہا،سپریٹنڈنٹ سے پوچھا تو اس نے بے بسی کا اظہار کیا،

عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کہا کہ آپ کا جو مسئلہ ہے آپ لکھ کر مکمل طور ہر عدالت کو آگاہ کریں،آپ جب درخواست دیں گے تو اس پر علیحدہ سماعت کروں گا،

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply