دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

0
115

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ایف آئی اے کے سینئر افسر ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے ڈاکٹر رضوان نے کیس سے متعلق عدالت میں کہا کہ سال 2020 میں شوگر کمیشن بنا اور پتہ چلا کہ شوگر ملیں فراڈ میں ملوث ہیں ایف آئی اے کو پتہ چلا کہ معاشی طور پر کمزور لوگوں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں ایسے ظاہر کیا جاتا تھا کہ جیسے یہ لین دین کے پیسے ہیں ان لوگوں کو اس پیسے کا معلوم بھی نہیں ہوتا تھا 20ملازمین کے 57 اکاؤنٹس کا ایف آئی اے پتہ لگا چکا ہے 55ہزار498ٹرانزیکشن کو ایف آئی اے دیکھ رہا ہے

جج بینکنگ کورٹ نے استفسار کیا کہ تفتیش کب تک مکمل کریں گے ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ہم ابھی چالان داخل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے یہ عام نوعیت کا کیس نہیں ۔ اس دوران شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور عدالت میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے سینئر افسر جھوٹ بول رہے ہیں میں اس شوگر مل کا ڈائریکٹر ہوں نہ تنخواہ لیتا ہوں میرے وکیل نے ایف آئی اے کو مناسب جوب بھجوا دیا یہ نیب کے کیس کی کاپی ہے میں نے تو خاندان کی شوگر مل کو نقصان پہنچایا میں نے بطور وزیر اعلیٰ شوگر ملز کو فائدہ دینے سے انکار کیا ایف آئی اے نے جس دن مجھے بلایا اس دن بدتمیزی کی گئی کیا یہ ہے وہ تفتیش جس کی ایف آئی اے بات کر رہا ہے میں شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے دباؤ میں نہیں آیا کسانوں کو نقصان نہیں ہونے دیا اللہ کی قسم ، دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے والد نے شوگر مل بنائی جو بچوں کے نام منتقل کردی ،اسی نوعیت کا کیس نیب میں بھی چل رہا ہے وہاں پر کچھ نہیں مل سکا،میں جب وزیراعلیٰ پنجاب تھا تب سبسڈی نہیں دی،سندھ ہائیکورٹ میں 2015 میں گنے کی قیمت بڑھی میں نے پنجاب میں نہیں بڑھنے دی،میں نے اپنے بچوں کی شوگر ملز کو بھی سبسڈی دے کر فائدہ نہیں اٹھانے دیا سرکاری خزانے کے اربوں روپے بچائے،اس وقت میرے بچوں سمیت بڑے بھائی کو نقصان اٹھانا پڑا، میں نے سمری میں لکھا کہ چینی کی قیمت 55 روپے سے زیادہ نہیں جائے گی میرے بیٹے نے ایتھنول کی فیکٹری لگائی جس پر 2روپے فی کلو ٹیکس رکھا گیا ایکسائز کو ڈھائی ارب روپے جمع ہو گیا تھا 2019میں حکومت نے ایتھنول میں ایکسائز ڈیوٹی کو معاف کر دیا، ایتھنول میں ایکسائز ڈیوٹی معافی سے کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جب میں ایف آئی اے کی تفتیش میں گیا تو وہاں بدسلوکی کی گئی،میرے ساتھ ایسے بول رہے تھے کہ نائب قاصد سے بھی نہیں بولا جاتا ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع کر دی

@MumtaazAwan

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں یہ تمام وہی جھوٹے مقدمات اور الزامات ہیں جن کو بنانے کے لئے عمران خان صاحب نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ دباؤ ڈالا تھا عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض ، حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہوا ہے عمران صاحب نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی مری ہوئی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں، پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی، انشاءاللہ عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بنائے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے ہیں اور ایک پیسے کی کمشن، کک بیک، کرپشن یا خورد برد نہیں کا وجود بھی نہیں شہباز شریف نے بطور وزیرِ اعلیٰ اپنے فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور عوام کو فائدہ پہنچایا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد اصولاً اور قانوناً اس بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے کو ختم ہو جانا چایئے جس مقدمے میں شہباز شریف کو گھسیٹا جا ریا ہے، اس میں ان سے تمام سوالات پوچھے جاچکے ہیںشہباز شریف کے خلاف عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے مقدمات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت عوام کی خدمت کے ہر شعبے اور محکمے کو بکاؤ مال بنانے والے عمران صاحب اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن پر نیب اور ایف آئی اے اندھے ہو جاتے ہیں

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

Leave a reply