ٹرمپ کےحامی اورمخالفین لڑپڑے،امریکہ میں فتنےفساد شروع ہوگئے

0
24

واشنگٹن :ٹرمپ کےحامی اورمخالفین لڑپڑے،امریکہ میں فتنےفساد شروع ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکی انتخابات صرف دودن کی دوری پر ہیں اور سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی دیکھے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ان کا سامنا ایک سیاہ فاموں کے حقوق کی ریلی سے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے اور دونوں طرف کے مظاہرین مشتعل ہو کر لڑپڑے، مظاہرین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کرشرکاءکو منتشر ہونے کو کہا جس پر سیاہ فام حقوق کے کارکن منتشر ہوگئے تاہم ٹرمپ کے حامیوں نے ریلی جاری رکھی اور وہ اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

دوسری جانب نارتھ کیرولینا میں بھی سیاہ فاموں سے امتیازی سلوک کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور اور شرکا پر مرچوں کا اسپرے کیا، ہنگامہ آرائی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے منتظمین کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اور پولیس کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو 59 واں صدارتی انتخاب ہورہا ہے اور اب تک 9 کروڑ سے زائد امریکی اپنا ووٹ قبل از انتخاب ووٹنگ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے کاسٹ بھی کرچکے ہیں۔

Leave a reply