جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شخص سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لیے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر، اس کی بیوی اداکارہ لینا ماریا پول اور دیگر 6 افراد کے خلاف 7000 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے تفتیش کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کروڑوں مالیت کے تحائف دئیے اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو مہنگی کار بھی تحفے میں دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا میں جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکھر کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے استغاثہ اور اپنے سینئر اہلکاروں سے قانونی رائے بھی لی۔ اس چارج شیٹ میں جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کے بیانات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی کیس کے سلسلے میں کئی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آتے اور جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سے قبل 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ وہ قریبی دوست کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔

کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

خیال رہے کہ سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر کی بیوی سے سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا اور اسے کرپٹو کرنسی خریدنے میں استعمال کیا گیا انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ روہنی جیل میں بند ہے۔

امیتابھ بچن نے “کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کرنے کی حامی کیوں بھری؟

Comments are closed.