پاکپتن میں جاگیردار نے نوجوان ملازم کو قتل کردیا ہے، جاگیردار نے نوجوان ملازم کو قتل کرکے کرنٹ لگنے سے موت کا ڈراما رچا دیا ہے، محنت کش شہنشاہ پیرغنی کے جاگیردارسید وٹو کے پاس ملازمت کرتا تھا، دکان کے مالک اپنے ملازم کے ساتھ ظلم و زیادتی کرتے رہتے ہیں، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے.

ورثاء کا کہنا ہے کہ جاگیردار کی طرف سے ورثاء کو پوسٹ مارٹم یا کاروائی کرنے سے روکنے کے لئے دھمکیاں دیں جارہی ہیں، واقعہ کیخلاف ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

Shares: