بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا

0
38

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا ،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پئٹرول مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیئے پئٹرول بم کا سہارا لیا:ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں دس روپے لیٹر اضافہ کیا گیا:

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پئٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا:سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکے ہیں:

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا:

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پئٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو: پی پی پی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پئٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا

Leave a reply