"فارن ایجنٹ” کی "فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر

0
62
جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب

جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ "فارن ایجنٹ” کی "فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر۔ فارن ایجنڈے کے مطابق ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اِس نے تباہ کی ٹھیک نہ ہو، مہنگائی جو اِس نے کی کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اِس نے چھینا نہ ملے

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی ہیلی کاہٹر میں سفر کی تصویریں بھی ٹویٹ کیں اور کہا کہ "لیکن اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹرسیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا، خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جا سکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہو جائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی اورنہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔

دوسری جانب چار سال جو رئیل ا سٹیٹ کی اسکیم چلائی جس میں انٹرنیشنل کالا دھن لا کر سفید کیا گیا، شہزاد اکبرلندن گئے اورخفیہ معاہدہ کیا،350 کمپنیو ں کے ریکارڈکی تفتیش پی ٹی آئی دورمیں ہوئی،عمران خان بین الاقوامی کٹھ پتلی ہیں، الیکشن کمیشن کاسربراہ بھی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں لگایا تھا،جوبیان حلفی میں جھوٹ بولتا ہو اسے نیوکلیئراسٹیٹ چلانے دیں؟

واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بھی خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر سیاسی جلسوں کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اب ملک کے کئی حصوں میں سیلاب آیا ہوا ہے، کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں اموات ہوئی ہیں لیکن عمران خان کسی سیلابی علاقے میں نہیں گئے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے کر رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

Leave a reply