جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سکول انتظامیہ یا ایسوسی ایشن حکومت سے زیادہ طاقتور نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ سکولز کھلنے کی صورت میں بچوں کو شفٹوں میں بلانے کی تجویز ہے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولز کھولنے کیلئے تمام ایس او پیز تیار، سب سے پہلے سی ای اوز، ڈی ای اوز کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ، سکول سربراہ اور اساتذہ کی بھی تربیت ہو گی۔ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے سکولز کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا ٹل گیا ہے، ہمیں ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا ہے جو سب کے لئے کارآمد ہو،

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،گزشتہ روز ایس او پیز سے متعلق پرائیویٹ ا سکولز والوں سے بھی ملاقات ہوئی،جہاں آج ا سکول کھلے ہیں ہمیں بتائیں ہم کارروائی کریں گے،

ڈاکٹر مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ماضی روز روشن کی طرح عیاں ہے، نیب سمیت کسی نے بلایا تو جاؤں گا۔ مقرر وقت سے پہلے کسی نے سکول کھولا تو کارروائی ہو گی۔ نجی سکول میں بچیوں کی ہراسگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست آئے گی تو کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

Comments are closed.