اسلام آباد:جہانگیرخاں ترین کی یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورسابق ایم این اے جہانگیرخان ترین نے سینیٹ کا ممبربننے پریوسف رضا گیلانی کومبارکباد کا پیغام بھیجا ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جہانگیرخان ترین مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ اپ دوبارہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں
ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں اس موقع پر سینیٹ میں مل جل کرکام کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے
یاد رہے کہ آج یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست جیت چکے ہیں








