جہانگیر ترین گروپ نے آئیندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے سر جوڑ لئے

0
61
jahangir tareen

جہانگیر ترین گروپ نے آئیندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے سر جوڑ لئے.

جہانگیرترین گروپ ملکی سیاست کے پیش نظر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں. جہانگیر ترین گروپ نے آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے لیے سر جوڑ لئے ہیں. جہانگیر ترین کی سر براہی میں گروپ کی اعلی سطحی مشاورت ہوئی جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم کے معاون عون چوہدری نعمان لنگڑیال نے بھی شرکت کی.

اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ اور ترین گروپ کےسابق ارکان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی. جبکہ پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان نے قومی اسمبلی کے بھی اجلاس میں شرکت کی . پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

اجلاس میں ترین گروپ نے ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے. گروپ کے کچھ ارکان نے ،،تحریک انصاف نظریاتی ،،کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویزبھی دے دی اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ کا تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ بحال کیا جائے.

اجلاس میںاس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ اپنا بھر ہور کردار ادا کرے گا۔
شرکا نےرائے دی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیاہے۔ شرکا نے مزید کہا کہ پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنما عمران خان کی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کا اندرونی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور ترین گروپ ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کرے گا.

Leave a reply