جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کوآگ لگا دیں.اعظم سواتی.الیکشن کمیشن حکام کا واک آوٹ

0
41
parliemrnt

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا

الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں ، اعظم سواتی کے بیان پر الیکشن کمیشن حکام نے واک آوٹ کر دیاسینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ایک نئی رکن کی کمیٹی میں شمولیت کا سیاسی پہلو ہے،چیئرمین کمیٹی کی حیثیت سے اتفاق رائے کو بچانے کی کوشش کی بری روایت کے جواب میں دوسری بری روایت نہ قائم کی جائے،

سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں بدتمیزی کی،آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے،ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے،حکومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے،اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہو گیا

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکام کی ناراضی سخت ہے،وہ واپس نہیں آ رہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں؟کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ہیں ؟مصطفٰی نواز کھوکھر اور اعظم سواتی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے درست بات کی ہے ،

چیئرمین کمیٹی تاج حیدر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن اصلاحات بلز پر کمیٹی کی رائے لیں گے،حکومت نے آئین سے متصادم چیزیں واپس لی ہیں،کمیٹی میں نئی رکن ثمینہ ممتاز کی شمولیت پر اپوزیشن اراکین نے اظہار تشویش کیا،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن اصلاحات پر کمیٹی کام ختم کر چکی تو ایک نئی رکن کو شامل کیا گیا،بل کو بلڈوز کرنا ہے تو ہمیں بے ضابطگی کا حصہ نہیں بننا چاہیے، چیئرمین کمیٹی رولنگ دیں کہ رکن کی کمیٹی میں شمولیت درست ہے ؟ممبر کی جگہ کسی اور ممبر کی کمیٹی میں شمولیت میں اعتراض نہیں،

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو اختیار دے دیا گیا کہ وہ کمیٹی کی تشکیل تبدیل کریں، تاج حیدر نے کہا کہ یہ غلط روایت ہے کہ ووٹنگ سے قبل چیئرمین سینیٹ کمیٹی میں ایک رکن شامل کر دیں،کیا چیئرمین سینیٹ باقی کمیٹیوں کے ساتھ بھی یہی کریں گے؟ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن اصلاحات بل پر ووٹنگ ہونی تھی، ووٹنگ سے کچھ روز قبل ہی رکنیت تبدیل کی گئی کیا ووٹنگ پر اثر نہیں پڑے گا؟

Leave a reply