جائیداد ہتھیانے کے چکر میں بڑا بھائی جلاد بن گیا

راولپنڈی تحصیل گوجرخان کے تھانے کی حدود وارڈ نمبر8 محلہ راجگان کے رہائشی نعمان کو سگے بھائی نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے بندوں سے اغوا کرایا اور پھر آشیانہ ترک منشیات سنٹر میں لے جا کر اس کو نشہ آور انجکشن لگاتے رہے اور نشے کا عادی بنانے کے لیے چرس اور افیون کا استعمال کراتے رہے

تفصیلات کے مطابق گجر خان کے رہائشی نعمان نے باز یابی کے بعد باغی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بڑا بھائی لندن میں ہوتا ہے اور میرا باپ ایک ٹانگ سے معذور ہے میرے بڑے بھائی نے میرے حصے کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر مجھے گن پوائنٹ پر اغواء کرایا میں گوجر خان بازار میں میں خرید و فروخت کے لئے موجود تھا اسی دوران چار مسلح افراد نے آکر کہا کہ ہمارے ساتھ چلو تمہارے بھائی نے ہمیں تمہارا علاج کرانے کے لئے بھیجا ہے جب میں نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور آشیانہ سنٹر ترک منشیات لے گئے آشیانہ سنٹر میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا مجھے ڈنڈوں سے مارا جاتا نشے کے انجکشن لگاتے رہے اور مجھے چرس افیون استعمال کرائی جاتی تھی جب کہ میں نے آج تک نشہ نہیں کیا مجھے جان بوجھ کر ترک منشیات آشیانہ سینٹر لے جایا گیا وہاں پر میری ویڈیو بنائی گئی مجھ سے جائیداد کے پیپرز پر دستخط کروائے گئے اشیانہ ترک منشیات سنٹر والے مجھے پر تشدد کرتے اور کہتے کہ اگر تم نے یہاں سے باہر جا کر کر میڈیا یا پولیس سے رابطہ کیا تو تمہیں پھر آشیانہ سینٹر ترک منشیات لا کر جان سے مار دیں گے اس دوران میرے والد بمشکل کسی کے ساتھ مجھے ملنے کے لیے آئے تھے ان ظالموں نے مجھے ان سے نہیں ملنے دیا اور میرے والد کو برا بھلا کہہ کر وہاں سے بھیج دیا میرے سگے بھائی نے صرف اور صرف جائیداد حاصل کرنے کی خاطر مجھے اغواء کرایا میرا بھائی مجھے ویسے ہی کہہ دیتا کہ مجھے جائیداد کا تمہارا حصہ چائیے تو میں اپنا سب کچھ اس کے نام لکھ دیتا لیکن اس نے بہت غلط طریقہ اختیار کیا آشیانہ سینٹر کے منشیات والے میرے بھائی سے ملے ہوئے ہیں میرا بھائی ان کو لندن سے پیسے بھیجتا ہے کہتا ہے کہ میرے بھائی نعمان کو اتنا نشہ آور چیزیں استعمال کراوں کہ یہ پاگل ہو جائے میرا گھر سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے میرے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ائی جی پنجاب پولیس آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتا ہوں ہو کہ میرے بھائی اور مجھے اغواء کرنے والوں اور آشیانہ سینٹر والوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان تمام کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے مجھے پر انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے میں بہت ڈرا ہوا ہوں اور ان کے تشدد کی وجہ سے میں بہت خوف زدہ ہوں خدارا میری مدد کی جائے

Comments are closed.