عمران خان سے ملاقات ،دو ہفتے کے لئے پابندی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی
عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے،عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ،عدالتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکے ہیں ،فیصلے کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی،سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی مین عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں و جیل وزٹس پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے،فیصلہ دہشت گردوں کی جانب سے جیل کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ کو احکامات دے دیئے،
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئی ہیںَ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکار کہتے ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں،
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میںقید ہیں، تین مقدمات میں انہیں سزا ہو چکی ہے، عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور انکے وکیل، عمران خان کی بہنیں، میڈیا سے بات چیت کرتی ہیں تا ہم آج معمول سے ہٹ کر ایسا ہوا کہ پولیس کی جانب سے میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے.
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی،مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.
وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا؟ عمر ایوب
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر لوگ عدالتی حکم کو ماننے سے انکاری ہیں، میں خود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے گیا ہوں پر نہیں ملنے دیا جا رہا، جس شخص کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر وزیر داخلہ بنایا گیا ہے اس کی ذمہ داری بنتی ہے، بحیثیت اپوزیشن لیڈر میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے،اڈیالہ جیل کے باہر ماحول بلکل پر امن تھا ،یہ سب صرف ڈھونگ ہے، اس کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا ہے،وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا،اڈیالہ جیل کے اطراف سے پکڑے جانے والے دہشتگرد کی کوئی شناخت ہوئی؟کیا بتایا گیا ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، کیا یہ بتایا گیا ان دہشتگردوں سے کون سے ہتھیار اور بارود برآمد ہوا، یہ سب ایک ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،اس طرح کی سرگرمیوں کو دیکھ کر تو جیل خانہ جات کے افسران کو فارغ کر دینا چاہیے تھا،لیکن اس کو پس پردہ رکھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،جیل کی سیکورٹی دیکھیں اس کی دیواریں دیکھیں وہاں اتنے سیکورٹی اہلکار مامور ہیں یہ تو خود جیل کی سپریڈنٹ کی نا اہلی اس سے ثابت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں اندر رکھا ہوا ہے جو توشہ خانہ جو گھڑی انکی اپنی تھی بیچی ،اس کے مطابق تو آصف علی زرداری جو کہ صدر اور نواز شریف ایم این اے انہوں نے گاڑیاں لی ہیں انکو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے،
ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے،بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دس وکیلوں کی لسٹ دی تھی، ہمیں رولز کے مطابق موقع نہیں ملا، ہماری جب بھی ملاقات ہوتی تھی اچانک ہوتی تھی، آج نہ فیملی کی ملاقات ہو سکی نہ وکیلوں کی ملاقات ہو سکی، یہ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے،وجہ دہشتگردی کا خدشہ بتایا گیا ہے،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو لاحق خطرات پوری دنیا کو پتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،کل تک ہماری ملاقات کے لئے کوئی طریقہ بنایا جائے،ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے، بتایا جائے کہ یہ سمری کہاں سے موو ہوئی ہے، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کل تک ملاقات ہو جائے،