جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے سلمان خان
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں کاٹے گئے دن ان کے لیے بہت درد ناک تھے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل جانا پڑا تھا جکس پر اداکار نے کافی انٹر ویو دیئے-
لیکن آج کل بھارتی میڈیا میں سلمان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے، جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کے بارے میں بتاتے نظر آ رہے ہیں-
کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟
سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے لیکن میں پھر بھی سکون میں رہنے کی کوشش کرتا تھا مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم-
انہوں نے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔
سلمان خان کی وجہ سے بالی ووڈ کیرئیر میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی ہمیش ریشمیا
خان نے کہا کہ استعمال کرنے کے لیے جیل میں آپ کوایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا، نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔
اداکارنے مزید کہا کہ جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔