جیل میں ایک دو نہیں بلکہ 25 قیدیوں نے خود کو چاقو مار کر زخمی کر لیا

0
45
صدر کی توہین خاتون صحافی کو مہنگی پڑ گئی،جیل بھجوا دیا گیا

جیل میں ایک دو نہیں بلکہ 25 قیدیوں نے خود کو چاقو مار کر زخمی کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل میں قیدیوں نے اپنے آپ کو چاقو مار کر اپنے آپ کو زخمی کر لیا

واقعہ دہلی میں پیش آیا جہاں منڈولی جیل میں منصوبہ بندی کے ساتھ ایک دو نہیں بلکہ 25 قیدیوں نے خود کو چاقو مار کر زخمی کر دیا،جیل حکام کو پتہ چلا تو سب کی دوڑیں لگ گئیں، قیدیوں کو چاقو کہاں سے ملے تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا، خبر رساں ادارے کے مطابق قیدیوں نے جیلر سے کچھ مطالبات کئے تھے جو پورے نہیں کئے گئے جس پر قیدیوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ایک ہی چاقو سے خود کو زخمی کیا، ایک قیدی نے خود کو زخمی کیا اور چاقو دوسرے قیدی کو دے دیا، اس طرح کم از کم 25 قیدیوں نے خود کو زخمی کر لیا، بعد میں جیل حکام موقع پر پہنچے اور قیدیوں سے چاقو چھین لیا

جیل حکام کے مطابق واقعہ جیل نمبر 11 میں پیش آیا جب قیدیوں نے کچھ مطالبات کئے اور وہ پورے نہیں کئے گئے، جیل میں قیدیوں نے ایک گروپ بنایا ہوا ہے ایک سرغنہ ہے جسکو ریلیف چاہئے تھے لیکن اس کی بات نہیں مانی گئی اسکے بعد قیدیوں نے یہ قدم اٹھایا، شدید زخمی ہونے والے قیدیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جیل حکام کے مطابق معمولی زخمیوں کو جیل میں ہی طبی امداد دی گئی ہے، اب جیل کے حالات بہتر ہیں، قیدیون کے سرغنہ کو دوسری بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے، تا ہم دہلی سمیت دیگر تمام جیلوں میں سرچ آپریشن کا حکم دیا گیا ہے اور عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

شیخ رشید قیدیوں پر مہربان ہو گئے

Leave a reply