تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں، توشہ خانہ کیس میں انہیں سزا ہوئی، جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین الگ الگ ملاقاتیں ہو چکی ہیں،کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ نے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات بارے رپورٹ طلب کی آج عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے عمران خان کی خراب صحت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان سے آخری ملاقات 22 اگست کو اٹک جیل میں کی تھی، بشریٰ کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈوکیٹ نے جمع کروایا جس مین کہا گیا ہے جیل میں قید عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، عمران خان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے، بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات کے بعد 22 اگست کو اپنے شوہر سے ملاقات کی اجازت ملی،جیل میں عمران خان کے بازوؤں کے پٹھے بہت کمزور ہو چکے ہیں 70 سال کی عمر میں یہ خطرناک ہے اس سے عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے
بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں، سپریم کورٹ عمران خان کی خراب حالت کا نوٹس لے،
واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹوں میں تمام سہولیات ملنی تھیں جو ابھی تک نہیں دی گئیں، بشریٰ بی بی نے عمران خان کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کی بھی استدعا کی اور کہا کہ شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے
امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی
اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،








