سائفر کیس کی سماعت بغیر کاروائی 14 نومبر تک ملتوی

imran khan shah mehmod qureshi

سائفر کیس: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے

اہل خانہ میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے آج ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت مل جائے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، امید ہے آج جج صاحب اجازت دینگے اسی لئے ہم آئے ہیں،

دوسری جانب عمران خان سائفر کیس کی سماعت ،جج ابو الحسنات ذوالقرنین کیس سماعت کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، پراسیکیوٹر رضوان عباسی ،شاہ خاور بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء تاحال اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج سماعت بغیر کاروائی ملتوی کرنے کی درخواست دی جائے گی۔شاہ محمود قریشی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء آج سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد چوہدری ایڈووکیٹ آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔شاہ محمود قریشی کے وکلاء آج پیش نہیں ہونگے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ، خصوصی عدالت کی سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی،کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کررہے ہیں۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی کمرہ عدالت میں پیش ہوگئے، ایف آئی اے کی جانب سے تین سرکاری گواہان بھی عدالت میں پیش ہو گئے،چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں،شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی سماعت میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکیل پیش نہ ہوئے ،اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کاروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

سائفر کیس کی آج کی سماعت کمرے کی بجائے کمیونٹی ہال میں ہوئی آئندہ بھی وہیں ہو گی ، عدالت کی جانب سے پانچ پانچ فیملی ممبران کو جیل سماعت کے دوران موجود رہنے کی اجازت دے دی گئی

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Comments are closed.