لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی دو مقدمات میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی.

عدالت نے دونوں مقدمات میں گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعجاز چوہدری کی جیل کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، سرکاری وکیل نے کہا کہ 29 فروری 2024 کو وفاق کو جواب کے لیے مراسلہ لکھا ہے،ایک طرح کے دو ایشوز میں ایک کا جواب آگیا ہے،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیتے ہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ انہیں طلب نہ کریں جواب داخل کروا دیں گے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں یہاں آنے سے تکلیف ہوتی ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ سب ملزمان کا جیل ٹرائل ہو رہا،عدالت نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ چند افراد کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے،ایک جیل کا دو جگہوں پر ٹرائل کیسے ہو سکتا ہے،

علی اشفاق وکیل اعجاز چوہدری نے کہاکہ چودہ مقدمات درج ہیں،مقدمات میں پانچ سو ملزمان نامزد ہیں،عدالت نے کہا کہ سب مقدمات کی بات شروع کر دی یہ درست بات نہیں ہے،سرکاری وکیل بتائیں کہ مقدمہ میں کتنے افراد گرفتار ہوئے،

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

Shares: