غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

نگران سندھ حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کے انخلا کے حوالے سے پلان تیار
0
100
sarfaraz bugti

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کا پلان حتمی شکل اختیار کر چکا ہے،

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، صوبائی حکومتوں اور دیگر علاقوں میں ہولڈنگ سینٹرز بنا دئیے گئے ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں، عورتوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے گا،یکم نومبر کے بعد کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا، افراد 50 ہزار افغانی روپے فی کس لیکر جاسکیں گے، پاکستانی سہولت کاروں کو بھی سزائیں دی جائیں گی،غیر قانونی پرآپرٹییز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی، رضاکارانہ واپسی کے لیے یکم نومبر تک کا وقت ہے، اب تک جیو ٹیگنگ کی جاچکی ہے کہ کون غیر ملکی کہاں ہے، رضاکارانہ طور پر جانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

دوسری جانب سندھ حکومت کو وفاقی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے سفارشات بھجوادیں، سیکریٹری وزارت داخلہ کی صدارت میں 20 اکتوبر کو اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات سندھ حکومت کی فراہم کردی گئیں،نگران سندھ حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کے انخلا کے حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا،نگراں وزارت داخلہ سندھ نے صوبہ میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، کراچی میں گلشن معمار لیببر فلیٹس میں اسمبلی سینٹر قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر افغان شہریوں کو کراچی اور جیکب آباد میں قائم سینٹرز میں رکھا جائے گا،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی سخت سیکیورٹی میں افغان بارڈر تک پہنچایا جائے گا،

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

Leave a reply