بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، پیرول پر رہائی کیلئے جیلوں میں سروے کا فیصلہ

بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، پیرول پر رہائی کیلئے جیلوں میں سروے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کی امور قانون سازی کمیٹی نے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی)، بلوچ لیوی کے سروس رولز میں ترمیم، صوبائی پیرول بورڈ کی ازسرِنو تشکیل اور وائلڈ لائف کی مختلف اقسام کے شیڈول تبدیل کرنے سمیت متعدد فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے کی۔ وزیر قانون خرم شہزاد ورک، سیکرٹری قانون اختر جاوید، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن احمد رضا سرور اور سیکرٹری فاریسٹ، وائلڈ لائف و فشریز شاہد زمان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی ڈی جی خان کے سروس رولز میں ترمیم کر کے دیگر محکموں کی طرح سپرنٹنڈنٹ کو 17 واں، اسسٹنٹ کو 16 واں اور سٹینوگرافر کو 14 واں سکیل دیا جائے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال پیرول پر رہائی کے لئے 400 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں تاہم عرصہ قید اور اچھے طرزعمل کی بنا پر صوبائی پیرول بورڈ نے 80 قیدیوں کی رہائی کی درخواست پر غور کر کے 34 قیدیوں کی رہائی کی سفارش کی۔

چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے صوبائی پیرول بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں دوبارہ پیرول سروے کرایا جائے۔ مقررہ حد تک سزا کاٹنے اور اچھے کنڈکٹ والوں کو پیرول پر رہائی ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیئے کہ صرف بااثر افراد کو پیرول پر رہائی ملتی ہے بلکہ اس قانونی سہولت سے خطرناک جرائم کے مرتکب افراد کے علاوہ سب کو فائدہ پہنچنا چاہیئے تاکہ جیلوں پر بوجھ کم کیا جاسکے۔ کمیٹی نے صوبائی پیرول بورڈ کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں چنکارہ، ہرن، نیل گائے اور اڑیال کو پہلے شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ جنگلی سؤر کو شکار کے فورتھ شیڈول سے پہلے شیڈول، 29 پرندوں کو تھرڈ شیڈول میں ڈالنے اور کار پرمٹ کے اجرا کی فیس میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔

 

واضح رہے کہ فرسٹ شیڈول میں وہ جنگلی حیات شامل ہے جس کا گورنمنٹ نوٹیفیکیشن کے بعد سارا سال شکار کیا جا سکتا ہے۔ سیکنڈ شیڈول میں ٹرافی ہنٹنگ والے جانور شامل ہوتے ہیں، تھرڈ شیڈول ایسے پروٹیکٹڈ برڈز پر مشتمل ہوتا ہے جن کا شکار منع ہے جبکہ فورتھ شیڈول میں ایسے جانور شامل ہوتے ہیں جنہیں کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں۔ اجلاس میں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ میں ترمیم، اری گیٹڈ فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم بل اور ایکواکلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن بل اور نئے قائم ہونے والے خان پور کیڈٹ کالج، رحیم یار خان کو فعال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

Comments are closed.