جیسے ہی فنڈز ہوں گے ڈیم بنا دیں گے، شہباز گل

0
71

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جیسے ہی فنڈز دستیاب ہوئے تو ڈیمز بنائے جائیں گے

بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ بھارت جب بھی دباؤمیں ہوتا ہے پاکستان کی طرف پانی چھوڑدیتا ہے،پچھلےحکمرانوں سے پوچھا جائے کہ کتنے ڈیم بنائے،شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ جیسےہی فنڈزدستیاب ہوئےتوڈیمز بنائےجائیں گے،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم کی ہے جو یہ معاملہ بھی دیکھےگی،

واضح رہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

قصور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، درجنوں دیہات خالی کرنے کی ہدایات، سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور چینیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے اس وقت 64000 کیوسک پانی کا ریلا چناب پل سے گزر رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 24491 کیوسک اور اخراج 12335 کیوسک ہے۔

Leave a reply