بی بی پاکدامن مزار کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اوقاف

حضرت بی بی پاکدامن مزار کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبے کے تحت زائرین کے لئے مزار کے ساتھ اضافی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دربار کے ترقیاتی کام کا فیز ون 193 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہو گیا ہے جبکہ 313 ملین روپے کی لاگت سے دربار شریف کے فیز۔II پر کام جاری ہے۔ تعمیراتی کام رواں مالی سال میں ہی مکمل کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات و مواصلات اور محکمہ اوقاف کی جانب سے پھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بات نگران وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بی بی پاکدامن مزار کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مزار کی تعمیر و ترقی میں کوئی رخنہ نہیں آنے دیں گے۔ مزار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی منصوبہ اسلامی فنِ تعمیر کا شا ہکار ہے۔ مزار شریف کے داخلی راستے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مزارِ اقدس کو ماڈل مزار کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی کی بہترین سہولیات کے ساتھ زائرین کیلئے مسافر خانے بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد محسن رضا نقوی کی خصوصی توجہ اور ذاتی دلچسپی پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”

Shares: