مزید دیکھیں

مقبول

چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

TIO بیجنگ کی سفارش پر، ٹڈاپ کے ٹیکسٹائل اینڈ...

حادثے کے چھ دن بعد تک زخمی حالت میں خاتون کار میں زندہ

انڈیانا کے شمال مغربی علاقے میں ایک 41 سالہ...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان : سراج الحق نے حق سچ بیان کردیا

لاہور:جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان،سراج الحق نے حق سچ بیان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، 72 سالوں سے ملک کو لوٹنے اور مقروض بنانے والی پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو پارٹیاں اے پی سی کررہی ہیں ان کا ایجنڈہ واضح نہیں ہے، یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو بھی مزے کرتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بھی ان کے وارے نہارے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی اور نہ ہی جائیں گے، جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے ملک کا تباہ کیا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی وفد 20 ستمبر کو اے پی سی میں شریک ہوگا۔