سوشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا

0
39

رواں برس 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا۔

باغی ٹی وی : خودکشی کرنے والے بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے تین ماہ بعد موم سے بنا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا- بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کا مومی مجسمہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے میوزیم میں سجایا گیا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں موجود مقامی میوزیم میں سجایا گیا جہاں پہلے ہی با لی وڈ اسٹارز، کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ بھارتی مجسمہ ساز سسانتا رے نے بنایا جو اس سے قبل امیتابھ بچن، ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان جیسی شخصیات کے مجسمے تیار کرکے مذکورہ میوزیم میں سجا چکے ہیں۔


سوشانت سنگھ راجپوت کے مومی مجسمے کو میوزیم میں رکھے جانے کے بعد مداحوں نے میوزیم کا رخ کیا جب کہ مجسمہ ساز نے اداکار کے مجسمے کو نصب کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلیٹ میں خودکشی کر کے موت جکو گلے لگایا تھا ان کے قریبی دوستوں اور داکٹراز نے ٹینشن کو ان کی خود کشی کی وجہ قرار دیا تھا تاہم زیادہ تر بھارتی افراد اور ان کے اہل خانہ کا ماننا ہےکہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اب سوشانت سنگھ کے کیس کی تفتیش اس وقت سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

Leave a reply