اداکار جمال شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں جہاں ہر کوئی آج زمان پارک میں ہونے والے کلین اپ آپریشن پر بات کررہا ہے وہیں جمال شاہ بھی پیچھے نہیں رہے. انہوں نے مختلف ٹویٹس کے زریعے زمان پارک کلین اپ آپریشن کی حمایت کرتے نظر آئے . انہوں نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ”سچ تو یہی ہے کہ ضیاء الحق کے زمانے میں غُلام جیلانی نواز شریف کو آگے لائے لیکن اس سے بھی بڑا سچ یہ ہے کہ نواز شریف نے وقت کے ساتھ ساتھ وہ داغ اپنی آزاد سوچ کی بدولت دھودئے اور اس وقت پنجاب میں تو فقط نواز شریف ہی اسٹیبلشمنٹ کاُسچا مُخا لف ہے گوکہ دیگر صُوبوں میں کئی اور رہنما بھی ہیں. اسی طرح سےمریم نواز نے ایک ٹویٹ کی ” سچ کہوں تو گرفتاری کے اس قدر شدید
خوف میں مبتلا شخص پاکستانی قوم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ شرم آتی ہے کہ یہ بزدل کبھی اپنے آپ کو سیاسی رہنما کہتا تھا۔ اب تو وہ لبادہ بھی اتر گیا”۔ اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے جمال شاہ نے لکھا کہ ”بی بی ، برائے مہربانی اپنی پارٹی کو کہیں کہ پارلیمنٹ میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کرجانبدار ججوں کے خلاف ریفرینس لائیں۔ یہ جج پُوری قوم سے تنخوائیں اور مراعات لیتے ہیں لیکن نوکری ریاستی مافیا اور امریکہ کے سب سے بڑے ٹاؤٹ عمران کی کرتے ہیں ! یہ غداری ہرگز برداشت نہیں ہونی چاہئیے” .