جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

ہمارے درمیان اچھی زہنی ہم آہنگی تھی
jamal shah and faryal

فن و ثقافت سے حد درجہ لگائو رکھنے والے نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے اداکارہ فریال گوہر کے ساتھ شادی کی تھی ان دونوں‌کی شادی چند برس ہی چل سکی تھی ، اس کےبعد ان دونوں طلاق کی صورت میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں. جمال شاہ اور فریال گوہر نے طلاق کے بعد آج تک ایک دوسرے پر کسی قسم کے الزامات نہیں لگائے اور نہ ہی اپنی طلاق کی وجہ پر بات کی ہے. لیکن کئی سال کے بعد جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو میں‌کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق کی ایک ہی وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور وہ ہے حقیقت پسندی اور افسانوی خیالات کا فرق تھا.

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ”ہمارے درمیان اچھی زہنی ہم آہنگی تھی ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے. ”جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فریال گوہر زیادہ حقیقت پسند تھیں جب کہ وہ سست اور غیر عملی شخص تھے، جس وجہ سے ان کی بات نہیں چل سکی۔اداکار نے مثال دی کہ اگر گھر میں کوئی بلب خراب ہوجاتا تھا تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی اور نہ ہی اس کا فکر ہوتا تھا، لیکن فریال گوہر ایسی نہیں تھیں اور انہیں ایسی چیزیں پسند نہیں تھیں۔یوں جمال شاہ نے پہلی بار فریال گوہر کے ساتھ طلاق پر بات کی .

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Comments are closed.