ہمیں کوئی جماعت بنانے کا شوق نہیں،شاہد خاقان عباسی

0
54
Abbasi

سابق وزیراعظم، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مرکزی فورم ایوان آج مفلوج ہے، ہم سب کیلئے تشویش کی بات ہے، کیا فاٹا کے مسائل حل ہوئے؟ ہم ضم اضلاع کو کچھ بھی نہ دے سکے،ہمیں کوئی جماعت بنانے کا شوق نہیں، اس نظام کو جھنجوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل کاحل تلاش کریں ، صرف ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے ،ہمارے سیاسی نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،آج ذاتی مفادات کو چھوڑ کرملک کا سوچنے کی ضرورت ہے، اگر سب اپنا اور پارٹی کا سوچیں گے تو ملک ایسے ہی رہے گا فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا ،کیا فاٹا کے مسائل حل ہوئے؟اے پی ایس سانحہ کے بعد ملک دہشتگردی کیخلاف متحد ہوگیا تھا، ضم کیے گئے اضلاع کے لوگوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،فاٹا کو ضم کیے ہوئے 5 سال ہوگئے کیا ان کو تمام حقوق مل گئے ؟

سابق سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی گفتگو کا موجودہ معیار بدقسمتی سے نا مناسب ہے، ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر دیوالیہ ہونے کی جانب گامزن ہے،افغانستان میں بھارت نواز حکومت ختم لیکن دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، ملک میں اس وقت آئین اور پارلیمان بے معنی ہے،افسوس اب ایک دن بھی علی وزیرکو پارلیمنٹ نہیں لایا جا سکتا، ایسا پاکستان تصور کرتے ہیں جہاں عدلیہ لوگوں کو انصاف دلا سکے،

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے لوگوں کاہم پرسے اعتماد اٹھ رہا ہے،اگر ہم نے اپنی اصلاح نہیں کی تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں، پرانی پالیسیوں کی اصلاح کے بغیر امن قائم کرنا ممکن نہیں،ایک حکومت کو بٹھانا دوسرے کو گرانا، یہ ہماری سیاسی جماعتوں کی پالیسی ہے، ٹروتھ کمیشن بنانے کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا،

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل سے زیادہ اخراجات ہیں، جسکی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک میں 86 فیصد بچوں کو معقول کھانا نہیں مل رہا، ملک ترقی نہ کرنے کی وجہ 97 فیصد بچوں کو اچھی تعلیم، خوراک اور سہولیات نہ ملنا ہے، اگلے چند مہینے مشکل ہونگے، لیکن ہم ٹریک پر آگئے ہیں،روپے کی قدر یں کمی کے باعث اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھے گی،

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

Leave a reply