جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی،حافظ نعیم

ایسے لوگ الیکشن لڑتے نظر آرہے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث تھے
0
159
Hafiz Naeem Urrehman

کراچی: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شہر کو بلدیہ فیکٹری جلانے والوں کے ہاتھ میں نہ دو، دوبارہ سے بھتہ خوری اور دہشت گردی نہیں کرنی چاہیے-

باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بیروزگاری ہے، ہمارے نوجوانوں کو بہت مایوس کیا گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہے، تعلیم کے مواقع کم ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دینا چاہتے، یہ مافیا ہمیں اس قابل نہیں چھوڑ رہے کہ ہم آگے پڑھ سکیں، شہری دیکھ رہے ہیں کون بنو قابل اور کون بنو قاتل کرتا رہا ہے، ایسے لوگ الیکشن لڑتے نظر آرہے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث تھے، محنت کریں گے تو کوئی آپ کاراستہ نہیں روک سکتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمن گزشتہ روز بارش کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو نے والے فخر عالم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ بہت ہی اندوہناک ہے شہر کا المیہ ہے کہ یہاں بارش ہو جائے تو لاشیں برآمد ہوتی ہیں،حالیہ بارش میں اب تک 4 لاشیں مل چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے پورا نظام تباہ ہوچکا ہے ایسا نہیں ہے کہ بلدیہ اور سندھ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، سندھ حکومت کے پاس پیسے بھی ہیں اور اداروں پر قبضہ بھی ہے ابھی سب جماعتیں آکر سیاست کریں گی، مل کر وڈیروں اور جاگیرداروں کے ساتھ حکومت کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں، لوٹ مار کرتے ہیں، قبضہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں نالوں پر قبضہ کیا جاتا ہے، چائنا کٹنگ کی جاتی ہے۔ نالوں پر تعمیرات ہونے سے پانی بلاک ہوجاتا ہے۔ قبضہ میئر صاحب جھوٹ بولتے ہیں، اس بارش میں بھی انتظامیہ نے عذاب بنا دیا ہےجو فخر عالم کے گھر پر قیامت ٹوٹی ہے، اسے کون ختم کر سکتا ہے؟۔ 5 بچوں کا باپ دنیا سے چلا گیا، کون ان کی تکلیف کا اندازہ کرسکتا ہےیہ اسی طرح بارش اور کرنٹ سے ہمارے لوگوں کو مارتے رہیں گےکے الیکٹرک مافیا ہے، ان کے کھمبوں میں کرنٹ آرہا ہے، شہر کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ ایسے لوگوں کو مسترد کریں واقعے کے مقدمے کے حوالے سے بھی بات کریں گے انتظامیہ اور ادارے ایسے واقعات کے ذمے دار ہیں۔

واضح رہے کہ سائٹ بی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2کی حدود میں 45 سالہ سید فخر عالم کی ڈوبی ہوئی لاش ملی متوفی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فائیو-ایل کے رہائشی اورسائٹ ایریا میں کوثر ڈائنگ نامی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،طوفانی بارش کے دوران بلوچ کالونی پل کے قریب برساتی نالے میں گرکرایک اورشخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش دوروزکے بعد نالے سے نکالی گئی،متوفی شخص ایک کمسن بیٹی کا باپ اورقوت گویائی و سماعت سے محروم خاتون کا شوہرتھا متوفی شخص ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھی بتایا جاتا ہےمتوفی کی شناخت 50 سالہ شوکت ناگوری ولد انورناگوری کے نام سے کی گئی-

Leave a reply