جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی شہریت بل کے خلاف احتجاج کی کال 17 دسمبرکوہوگا دما دم مست قلندر

0
49

عادل آباد:جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی شہریت بل کے خلاف احتجاج کی کال 17 دسمبرکوہوگا دما دم مست قلندر،اطلاعات کےمطابق مولانا اکبرالدین حسامی معتمد تنظیم اتحاد العلماء والحفاظ عادل آباد شفیع اللہ خان رکن جماعت اسلامی ہند عادل آباد نے سنٹرل گارڈن میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی بل دستور ہند کے خلاف ہے۔

یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کواپنی فہرست میں شامل کرلیا،

انہوں نے کہا ہےکہبل کے ذریعہ مذہبی بنیاد پر ملک کے شہریوں کے درمیان ایک لکیر کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے۔وہیں اس بل کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور سیکوریٹی کو بھی سخت خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل دونوں ایوانوں میں پاس ہونے کہ بعد سے پورے ملک میں شدید احتجاج و بل کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔

مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری 

اسی ضمن میں شہر مستقر عادل آباد میں بھی بروزمنگل 17دسمبر بوقت شام 7:30 بجے تا 10 بجے تک سنٹرل گارڈن میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سیاسی قائدین اور رفاہی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بردران وطن کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔اس موقع پر مفتی مصطفی؛مولانا سید مبشر؛حافظ منظور احمد؛حافظ کاظم؛عبدالقدیر؛تنویر احمد امیر حلقہ جماعت اسلامی؛ساجد الدین ٹی آر ایس؛حافظ حسین؛عبدالحسیب؛سلیم پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔

مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a reply