جماعت اسلامی کراچی نے کاروبار کھولنے کے لیے تاجروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا، کیا حکمت عملی ہو گی؟
جماعت اسلامی نے کاروبار کھلوانے کے لیے تاجرو ں کے ہمراہ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔ کل سہ پہر ساڑھے تین بجے فائیو اسٹاف چورنگی نارتھ ناظم آباد پر تاجر برادری کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں الزامات لگانے کے بجائے لاک ڈاؤن اور کاروبار ی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک اعلان کریں۔ سندھ حکومت کل سے کراچی میں مارکیٹیں اور صنعتی مراکز کھولنے کا اعلان کرے۔ کاروبار نہیں کھولا توکل سے احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ پر امن اور ایس او پی کے مطابق ہوگا۔ احتجاج جمہوری حق ہے۔ لاہور اور کراچی میں ایک ہی کورونا وائرس ہے،لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں کیسے بند رہ سکتاہے؟ حکومت سندھ تاجروں سے مذاکرات میں ایس او پیز پر اتفاق کر چکی ہے لیکن عمل نہیں کر رہی۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق واضح پالیسی دے۔ 7 مئی کو ادارہ نور حق میں د کا نمائندہ کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔ تاجر رہنما محمود حامد کا کہنا ہے کہ واضح لائحہ عمل اختیار کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محمودحامد تاجر رہنماحکومت سندھ تاجروں کو بےعزت نہ کرے۔ آن لائن کاروبار یار کی صورت میں تاجروں کو لالی پاپ دیا گیا ہے۔ تاجروں کی گرفتاریوں کو بند کیا جائے۔