مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

0
60

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے۔ ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، لانچ پیڈ سے متعلق بھارتی بیانات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، لائن آف کنٹرول پر پوری اجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف اقلیتوں سے متعلق پروپیگنڈا کیا، کرتارپور اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پوری دنیا نے سراہا ہے، امریکا نے اپنی رپورٹ ریلیز کی جس میں پاکستان کی تعریف کی گئی۔

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت سے دنیا بخوبی آگاہ ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کا وطیرہ ہے جب بھی کسی مسئلے میں پھنسے الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی یہ جنگ جاری رہے گی، مصروفیات زندگی بدلے گی اور وقت ایسا ہی چلتا رہے گا، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی کرونا کے ساتھ ہمیں آگے چلنا ہوگا۔ سماجی فاصلے سے متعلق پاک فوج عملدرآمد کررہی ہے، پاک فوج میں بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، فوج میں ڈسلپن اہم ہوتی ہے اس لیے عملدرآمد میں کوئی مسئلہ نہیں، کرونا وائرس کے باوجود پاک فوج کے اقدامات چل رہے ہیں۔تراویح بچوں کے ساتھ گھرپرپڑھ رہاہوں،ضلعی سطح پرٹریس اینڈکورنٹائن اسٹریٹجی میں معاونت کررہےہیں،چین کاکرداربہت اہم ہےموجودہ صورتحال میں سپورٹ کرنے پرچین کےشکرگزارہیں،چین نےموجودہ صورتحال میں اپنےتجربات کوہمارےساتھ شیئرکیا،ملٹری اسپتال بھی کوروناکےخلاف جنگ میں میسر ہیں،پاک فوج کی جانب سےمستحقین کو راشن بھی فراہم کیاگیا ہے،آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اقلیتوں کاخاص خیال رکھاجائے

کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی جیسے پہلے تھی ویسے ہی ہے، کرونا کے باوجود مشرقی اور مغربی سرحد پر کام چل رہا ہے، سرحد پر فینسنگ بھی جاری ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے، کرونا کے باوجود سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے ،

 

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

Leave a reply