مزید دیکھیں

مقبول

کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...

بنوں،16 دہشتگرد جہنم واصل، 13 شہری، 5 سیکورٹی فورسز کے جوان شہید

بنوں کینٹ، دہشت گردانہ حملہ کرنے والے خوارج...

جماعت اسلامی کی اپیل پر حماس رہنما کے بیٹوں کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

جماعت اسلامی کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ کی اپیل پر کراچی،لاہور،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے بیٹوں ،پوتے ، پوتیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

لیاقت بلوچ نےکوئٹہ میں غایبانیہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور غزہ کے شہداء کےلیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے، غزہ میں اسرائیلی ظلم پر پوری دنیا کے عوام سراپا احتجاج ہیں، غزہ میں 33 ہزار مسلمانوں کو شہید کردیا گیا، عید کے دن بھی بمباری نہیں رکی، ہم اسماعیل ہانیہ اور فلسطین کے ہر گھرانے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور پوتوں کی شہادت پر جامع مسجد منصورہ میں غائبانہ نمازجنازہ پڑھا ئی۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے آج ملک بھر میں غائبانہ نمازجنازہ کی اپیل کی تھی

جماعت اسلامی اسلام آباد نے ضلع بھر کے 13 مقامات پر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی ۔نماز جنازہ میں‌ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادگان اور دیگر شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد رضوان، فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی، امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے نماز جنازہ کی امامت کی.اورنگی ٹاؤن شاہ ولی اللہ نگر میں غزہ کے تمام شہداء اور اسماعیل ہانیہ کے تین جوان شہید بیٹوں کے لیے عظیم الشان”غائبانہ نماز جنازہ” ادا کی کی،نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نماز جنازہ پڑھائی.

مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا .صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی ندیم اعوان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں کی شہادت پر ہم ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،غزہ کے عوام اور اسماعیل ہانیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی طرف سے شاہ رکن عالم جامع مسجد راشدہ میں فلسطینی شہداء کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا،اور نماز جنازہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرہ میں ثاقب جاوید جنرل سیکریٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 216 ،میڈیا کوارڈینیٹر عبدالرحمن اور قرب و جوار میں موجود تمام مسلک کے مقررین نے بھی شرکت کی.

https://twitter.com/ZarrartaibiJKUM/status/1778761609801794045

مرکزی مسلم لیگ ضلع حافظ آباد کی طرف سے جمعہ کی نماز کے بعد مرکز حیات الاسلام میں فلسطینی شہداء کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا اور جنازہ کے بعد فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا،

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan