اوچ شریف:عید الفطر پر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت عوام کوکھلانے میں کامیاب

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ذمہ دار اداروں کے کرتادھرتا منظر سے غائب رہے

اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان ) عید الفطر پر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت عوام کوکھلانے میں کامیاب، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ذمہ دار اداروں کے کرتادھرتا منظر سے غائب رہے،قصابوں کی چاندی ہوگئی،قصابوں کی طرف سےمن مانے نرخوں کی وجہ غریب دیہاڑی دار شہری عیدالفطرکے خوشی کے دن بھی اپنے بچوں کو گوشت خرید کرکھلانے سے قاصررہے

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں قصابوں نے عیدی کے لئے میدان مار لیا۔غیر قانونی سلاٹرنگ عروج پر رہی ،اوچ شریف کے قصائی عید الفطر سے قبل دیہی علاقوں سے مضر صحت اور لاغر جانور اونے پونے داموں سادہ لوح لوگوں سے خریدتے ہیں اور پھر اوچ شریف میں خفیہ جگہ پر لے جا کر وہاں پر مخصوص قسم کا کیمیکل نائٹریٹ لگا کر گوشت کو تازہ اور سرخ کیا جاتا ہے اور بعد میں مارکیٹ میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرتے ہیں،

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہرو گردونواح میں غیر قانونی مذبح خانوں کی بھرمار ہو گئی اور شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلایا جانے لگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ غیر قانونی مذبح خانوں سے متاثرہ محلوں میں گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

قصابوں نے مبینہ طور پرسلاٹر ہاؤس کی مہریں بھی بنا رکھی ہیں اور ذاتی طور پر ذبح کئے گئے جانوروں پر سلاٹر ہاؤس سمیت دیگر سرکاری سلاٹر ہاؤسز کی جعلی مہریں لگا کر مختلف علاقوں میں گوشت فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر لاغر اور بیمار جانوروں کی فروخت کی بھی شکایات سامنے آئیں پانی ملا گوشت فروخت کیا گیا۔تاہم متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران چھٹیاں مناتے رہے۔

تحصیل انتظامیہ،اوچ شریف ٹاؤن کمیٹی کے حکام نے بھی عیدالفطرپر قصابوں کو فری ہینڈ دےدیا تھا،عیدالفطر پر گوشت شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔جو مڈل طبقہ کے لئے بھی خواب بن گیا۔عیدالاضحٰی سےقبل قصابوں نےعیدالفطر کا موقع بھی رائیگاں نہ جانے دیا۔

عیدالفطر کے ایام میں بھی گوشت کے نرخ بلند و بالا رہے ۔جس کی بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا غیر موثر کردار ہے

Leave a reply