اسلام آباد: جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تقررنامہ پر دستخط کے بعد جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
Mr. Jameel Ahmad has assumed the charge of Governor, State Bank of Pakistan, after his appointment by the President of Pakistan for a period of 5 years in pursuance of Section 11 A (1) of SBP Act 1956. See his profile at: https://t.co/mLF27OXc2T pic.twitter.com/tH8zdWQ8f0
— SBP (@StateBank_Pak) August 27, 2022
اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹویٹر پر جاری ٹویٹ کے مطابق جمیل احمدکی تقرری صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک کے ایکٹ 1956 کے آرٹیکل 11اے(1) کی روشنی میں 5 سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی ہے۔
پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی…
جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔جمیل احمد نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994 سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔
جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا، ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
26 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے جمیل احمد ایک ماہر بینکر ہیں، وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کی صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو دھمکی کی مزمت
جمیل احمد نے 11 اپریل 2017 سے 15 اکتوبر 2018 تک اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر (بینکنگ اور ایف ایم آر ایم) کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں۔
بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہونے سے قبل انہوں نے آپریشنز، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈپارٹمنٹ، ڈیولپمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ اور فنانشل ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ گروپ ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ سعودی عربین مانیٹری ایجنسی (سما) کے لیے بھی کام کر چکے ہیں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے 1988 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا تھا۔
وہ 1994 سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر، 1993 سے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے فیلو ممبر اور 1992 سے فیلو ممبر انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹریز آف پاکستان ہیں۔